اقوام متحدہ۔ 11نومبر(اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹرز نے بولیویا کے تمام متعلقہ فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ ملک میں جاری سیاسی بحران کے پیش نظر تشدد سے گریز کریں اور زیادہ سے زیادہ ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ پیر کو سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹرز کو بولیویا کی حالیہ صورتحال پر سخت تشویش …
بولیویا کے تمام متعلقہ فریقین ملک میں جاری سیاسی بحران کے پیش نظر تشدد سے گریز کریں، اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔ 11نومبر(اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹرز نے بولیویا کے تمام متعلقہ فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ ملک میں جاری سیاسی بحران کے پیش نظر تشدد سے گریز کریں اور زیادہ سے زیادہ ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ پیر کو سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹرز کو بولیویا کی حالیہ صورتحال پر سخت تشویش ہے جو صدر مورالز کے استعفیٰ اوروہاں حالات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے بولیویا کے فریقین سے کہا کہ وہ بین الاقوامی قانون کا احترام کریں ،بنیادی انسانی حقوق کا احترام کریں ،موجودہ بحران کے پرامن حل اور شفاف انتخابات کو یقینی بنائیں ۔








