ہیٹی میں گزشتہ 9 ماہ سے ہیضے کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ 12 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا ہے کہ ہیٹی میں گزشتہ 9ماہ سے ہیضے کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ترجمان نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ ہیٹی کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ جوزٹ شیران کے مطابق ہیٹی میں گزشتہ 9 ماہ سے ہیضے کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہ ہونا ہیضے …

اقوام متحدہ ۔ 12 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا ہے کہ ہیٹی میں گزشتہ 9ماہ سے ہیضے کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ترجمان نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ ہیٹی کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ جوزٹ شیران کے مطابق ہیٹی میں گزشتہ 9 ماہ سے ہیضے کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہ ہونا ہیضے کے وباء کے خلاف گزشتہ 9 سالہ تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور یہ سنگ میل عبور کرنا ایک جامع پلان سے ممکن ہوا ہے جس کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں۔ جوزٹ شیران نے بتایا کہ یونیسیف اور ہیٹی کی وزارت صحت کی تشکیل دی گئی ٹیم نے ثابت کیا کہ ایک موثر الرٹ سسٹم کے تحت ہیضے کی وباء پر قابو پایا جا سکتا ہے اور لوگ اس کے لیے ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔