شاہ محمود قریشی سے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کی ملاقات، ماموں زاد بھائی نواب ریاض حسین قریشی کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے پیر کو وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ گورنر گلگت بلتستان نے ماموں زاد بھائی نواب ریاض حسین قریشی کے انتقال پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے اظہار تعزیت کیا۔ گورنر گلگت بلتستان نے مرحوم ریاض حسین قریشی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ گورنر …

اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے پیر کو وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ گورنر گلگت بلتستان نے ماموں زاد بھائی نواب ریاض حسین قریشی کے انتقال پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے اظہار تعزیت کیا۔ گورنر گلگت بلتستان نے مرحوم ریاض حسین قریشی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ گورنر گلگت بلتستان نے وزیر خارجہ کے مرحوم کزن کی مغفرت، بلندی درجات اور اہلخانہ کےلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔