ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

راولپنڈی ۔ 18 نومبر (اے پی پی) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں، حکومت اور فوج کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، حکومت سے ریاستی امور پر کوئی دو رائے نہیں ہے۔ پیر کی رات نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملکی ترقی کےلئے ضروری ہیں کہ …

راولپنڈی ۔ 18 نومبر (اے پی پی) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں، حکومت اور فوج کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، حکومت سے ریاستی امور پر کوئی دو رائے نہیں ہے۔ پیر کی رات نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملکی ترقی کےلئے ضروری ہیں کہ دونوں رابطہ میں رہیں، جب بھی ضرورت ہوتی ہے تو ملاقاتیں ہوتی ہیں، ہر ملاقات رپورٹ نہیں ہوتی ہے، وزیراعظم اور آرمی چیف رابطہ میں ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جمہوری حکومت کی حمایت آئینی ذمہ داری ہے۔