لشکر کشی اور غیرجمہوری ہتھکنڈوں میں ناکامی کے بعد مولانا اپنی خفت مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا صاحب آپ جس طرح خالی ہاتھ اسلام آباد آئے تھے، ویسے ہی خالی ہاتھ واپس لوٹ گئے۔ آپ کی سیاسی جڑیں عوام نے کاٹیں لیکن آپ جمہوریت سے بدلہ لینے پر تل گئے ۔ قوم نے دیکھ لیا کہ کون اسلام آباد سے چلتا بنا …

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا صاحب آپ جس طرح خالی ہاتھ اسلام آباد آئے تھے، ویسے ہی خالی ہاتھ واپس لوٹ گئے۔ آپ کی سیاسی جڑیں عوام نے کاٹیں لیکن آپ جمہوریت سے بدلہ لینے پر تل گئے ۔ قوم نے دیکھ لیا کہ کون اسلام آباد سے چلتا بنا اور ہل کر باہر جا گرا۔بدھ کو اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام نے آپ کو مسترد کرکے ثابت کیا کہ وہ انتہا پسندی کے ساتھ نہیں۔عوام نے آپ کے سارے پلان چوپٹ کر دیئے اور آپ کو پلان "ایگزٹ” کا سہارا لینا پڑا ”روڈز بلاک”پلان بھی عوام نے مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا جمہوریت کے راستے میں انا کی رکاوٹیں کھڑی کرکے اپنا سیاسی مستقبل خراب نہ کریں، حلقے میں جائیں، سیاسی طور پر ہلکے نہ ہوں۔ مولانا لشکر کشی اور غیر جمہوری ہتھکنڈوں میں ناکامی کے بعد اپنی خفت مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم نے تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوری طرزعمل اختیار کیا۔آپ کے احتجاج کے حق کو تسلیم کیا۔عمران خان کے دھرنے کے خلاف آپ کی نفرت انگیزی اوردھمکیاں تاریخ کا حصہ ہیں۔ یہ وہی پارلیمان ہے جس میں آپ کے فرزند آپ کی کرسی پر بیٹھے ہیں اور ان کی تنخواہ اور مراعات حلال اور جائز ہیں۔

مزید خبریں