اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ مخدوم خسرو بختیار نے وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات کی۔ بدھ کو وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے مخدوم خسرو بختیار کی بطور وزیرِ منصوبہ بندی اور خصوصاً سی پیک منصوبے کا نیا فیز شروع کرنے اور جاری منصوبوں میں پیش رفت کی …
وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ مخدوم خسرو بختیار نے وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات کی۔ بدھ کو وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے مخدوم خسرو بختیار کی بطور وزیرِ منصوبہ بندی اور خصوصاً سی پیک منصوبے کا نیا فیز شروع کرنے اور جاری منصوبوں میں پیش رفت کی رفتار کو تیز کرنے اور انہیں عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں کی گئی کاوشوں کو سراہا ہے۔ سی پیک منصوبے کے نئے فیز میں اہم شعبہ جات مثلاً زراعت، غربت کا خاتمہ، صنعت، توانائی، مواصلات وغیرہ جیسے اہم شعبے اس منصوبے کا حصہ بنائے گئے ہیں۔ ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملکی معیشت میں زراعت کی اہمیت کے پیش نظر انہیں نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں تاکہ زراعت کے شعبے میں ترقی کا عمل تیز ہو۔ زراعت سے متعلقہ ہر شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی جی ڈی پی میں زراعت کے شعبے کا حصہ اورملکی ورک فورس کا پچاس فیصد حصے کا اس شعبے سے وابستہ ہونا زراعت کی ملکی معیشت میں اہمیت کا عکاس ہے۔ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ سی پیک میں شامل کیے جانے کے بعد زراعت کے شعبے میں چینی مہارت سے بھرپور استفادہ کیا جائے اور کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے متعارف کرایا جائے اور نئے طریقہ کار اختیار کیے جائیں تاکہ زرعی شعبے میں ملکی پیداوار کو بڑھایا جا سکے۔ وزیرِ اعظم نے امید ظاہر کی کہ مخدوم خسرو بختیار زراعت کے شعبے کی ترقی کے لئے اپنی توانائیاں بھرپور طریقے سے برو¿ے کار لائیں گے۔








