وفاقی کابینہ میں توسیع اور قلمدان تبدیلی کے بعد 49 رکنی نئی فہرست جاری

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ میں توسیع اور قلمدان تبدیلی کے بعد 49 رکنی کابینہ کی تازہ ترین فہرست جار کر دی ہے ۔کابینہ ڈویژن سے جاری فہرست کے مطابق اسد عمر بطور وزیر منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات ، صاحبزادہ محمد محبوب سلطان کا قلمدان تبدیل کر کے انھیں وزیر برائے سیفران جبکہ مخدوم خسرو بختیار کو نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ …

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ میں توسیع اور قلمدان تبدیلی کے بعد 49 رکنی کابینہ کی تازہ ترین فہرست جار کر دی ہے ۔کابینہ ڈویژن سے جاری فہرست کے مطابق اسد عمر بطور وزیر منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات ، صاحبزادہ محمد محبوب سلطان کا قلمدان تبدیل کر کے انھیں وزیر برائے سیفران جبکہ مخدوم خسرو بختیار کو نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کا قلمدان سونپا گیا ہے ۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے گذشتہ روز ایوان صدر میں حلف لے لیا جبکہ قلمدان کی تبدیلی کے بعد وزراءنے اپنی اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ۔وفاقی کابینہ 25 وفاقی وزراء،4 وزرائے مملکت ، 5 مشیروں اور 15 معاونین خصوصی پر مشتمل ہے ۔

مزید خبریں