وزیر انسداد منشیات شہریار خان آفریدی کا اے این ایف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) وزیر انسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے اے این ایف ہیڈ کوارٹرز کا بدھ کو دورہ کیا۔ ڈی جی اے این ایف میجر جنرل محمد عارف ملک اور دیگر افسران نے وزیر انسداد منشیات شہریار خان آفریدی کا استقبال کیا۔ شہریار آفریدی نے اسلام آباد کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے اپنے وژن 2020ءپر ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر شہریار آفریدی …

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) وزیر انسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے اے این ایف ہیڈ کوارٹرز کا بدھ کو دورہ کیا۔ ڈی جی اے این ایف میجر جنرل محمد عارف ملک اور دیگر افسران نے وزیر انسداد منشیات شہریار خان آفریدی کا استقبال کیا۔ شہریار آفریدی نے اسلام آباد کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے اپنے وژن 2020ءپر ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر شہریار آفریدی نے ڈی جی اے این ایف میجرجنرل محمد عارف ملک کے برادر نسبتی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا اور دعا بھی کی۔