اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سوشل سیفٹی ڈویژن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ہاﺅسنگ سکیموں میں خواتین کو گھروں کی مشترکہ ملکیت حاصل ہو۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بدھ کو ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ احساس ہاﺅسنگ سکیم کے تحت مستحق افراد کو بلاسود …
معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سوشل سیفٹی ڈویژن ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی”اے پی پی“ سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سوشل سیفٹی ڈویژن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ہاﺅسنگ سکیموں میں خواتین کو گھروں کی مشترکہ ملکیت حاصل ہو۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بدھ کو ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ احساس ہاﺅسنگ سکیم کے تحت مستحق افراد کو بلاسود قرضے فراہم کئے جائیں گے اور ملک کے بڑے شہروں میں خواتین کی رہائش کے لئے علیحدہ پناہ گاہیں بھی قائم کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں مکانات کی کمی بہت بڑا چیلنج ہے اور رہائش نہ ہونا کم آمدنی والے خاندانوں کو متاثر کرتا ہے اور ان کی غربت کو بڑھاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سکیموں کے ذریعے معاشرے کے پسماندہ افراد کے لئے رہائشی سہولیات کو یقینی بنانا ہے۔








