صدر مملکت عارف علوی جوگی سلسلے کے ممتاز رہنما وان ہینگ کی قیادت میں جنوبی کورین وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی)صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کئی تہذیبوں کا گہوارہ رہا ہے اور حکومت سیاحت بالخصوص مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہے۔یہ بات انہوں نے بدھ جوگی سلسلے کے ممتاز رہنما وان ہینگ کی قیادت میں جنوبی کورین وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔صدر مملکت …

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی)صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کئی تہذیبوں کا گہوارہ رہا ہے اور حکومت سیاحت بالخصوص مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہے۔یہ بات انہوں نے بدھ جوگی سلسلے کے ممتاز رہنما وان ہینگ کی قیادت میں جنوبی کورین وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میںبدھ مت کے کئی تاریخی مقامات کی موجودگی کی وجہ سے حکومت مذہبی سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ مرکوز کررہی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ جنوبی کورین بدھسٹ وفد تمام مذاہب کے درمیان امن، ہم آہنگی اور افہام و تفہیم کے مشترکہ پیغام دیگا۔ صدر مملکت نے کہا کہ دورہ سے عوام کے مابین رابطوں اور دونوں ملکوں کے مابین مذہبی و ثقافتی روابط کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان جنوبی کوریا کے مابین ثقافتی و مذہبی روابط گندھارا تہذیب کے دور سے چلے آرہے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کو اپنے بدھسٹ ورثے پر فخر ہے،جسے انسانیت کے مشترکہ ورثے کے طور پر محفوظ کیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو بدھ مت کے تاریخی مقامات کے تحفظ کیلئے مزید تعاون کی ضرورت ہے۔