اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) مشاورتی کونسل برائے امور خارجہ کا 10واں اجلاس وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت بدھ کو وزارت خارجہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، سابقہ خارجہ سیکرٹریز، سفرائ، ماہرین بین الاقوامی امور سمیت وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، اقتصادی …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت مشاورتی کونسل برائے امور خارجہ کا 10واں اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) مشاورتی کونسل برائے امور خارجہ کا 10واں اجلاس وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت بدھ کو وزارت خارجہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، سابقہ خارجہ سیکرٹریز، سفرائ، ماہرین بین الاقوامی امور سمیت وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، اقتصادی و ثقافتی سفارتکاری سمیت اہم امور پر مشاورت کی گئی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ اقتصادی سفارتکاری کے حوصلہ افزاءنتائج سامنے آنے کے بعد ہم نے اب ثقافتی سفارتکاری کا آغاز کر دیا ہے۔ مشاورتی کونسل کے اراکین نے کرتارپور راہداری کھولنے کے حکومتی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں موجود سکھ برادری، خیرسگالی کے اس اقدام کے سبب پاکستان کو سراہا رہی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شرکاءکو اپنے حالیہ دورہ ملائیشیا اور اس دوران ہونے والی اہم ملاقاتوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاکھوں معصوم انسان گذشتہ 107 روز سے بدترین کرفیو کا سامنا کر رہے ہیں۔ وزیر خارجہ نے سیکورٹی کونسل کے صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو لکھے گئے اپنے حالیہ خط کے مندرجات سے اراکین مشاورتی کونسل کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے معصوم انسانوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے کےلئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ سفارتی روابط کو مزید فروغ دینے کے حوالہ سے بھی مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں مسلم امہ کو اسلامو فوبیا سمیت درپیش مختلف چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلم ممالک کے ساتھ مل کر مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کے حوالہ سے بھی تفصیلی مشاورت ہوئی۔ اراکین مشاورتی کونسل برائے امور خارجہ نے وزیر خارجہ سے ان کی ہمشیرہ اور کزنز کے انتقال پر اظہار تعزیت اور مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔








