دنیا کو بلا جرم و خطا بھارتی فورسز کے تشدد اور پیلٹ گنز کا نشانہ بن رہے معصوم کشمیری بچوں کو بھی پیش نظر رکھنا ہو گا ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج اقوام متحدہ کے زیر اہتمام بچوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اسی دن کی مناسبت سے وزارت خارجہ نے وزیر خارجہ کی ہدایت پر وزارت خارجہ کی پوری عمارت کو بدھ کی شب ”نیلے رنگ“ کے قمقموں سے روشن کر دیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے پیغام میں …

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج اقوام متحدہ کے زیر اہتمام بچوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اسی دن کی مناسبت سے وزارت خارجہ نے وزیر خارجہ کی ہدایت پر وزارت خارجہ کی پوری عمارت کو بدھ کی شب ”نیلے رنگ“ کے قمقموں سے روشن کر دیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے پیغام میں کہا کہ بچوں کا دن منانے کا مقصد بچوں کی فلاح و بہبود اور بہتر نشو و نما سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن کی مناسبت سے میں دنیا بھر کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم بچوں کی طرف دلانا چاہوں گا کہ جو گزشتہ 107 دنوں سے محاصرے میں ہیں اور ان کو دودھ، خوراک اور ادویات تک میسر نہیں ہو رہیں۔ آج کے دن دنیا کو ان معصوم کشمیری بچوں کو بھی پیش نظر رکھنا ہو گا جو بلا جرم و خطا بھارتی فورسز کے تشدد اور پیلٹ گنز کا نشانہ بن رہے ہیں۔