وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے الغوزہ نواز اکبر خان خمیسو اور اختر علی چنار کی ملاقات، دونوں او آئی سی کی گولڈن جوبلی تقریبات میں فن کا مظاہرہ کریں گے

اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پاکستان کے نامور لوک فنکار الغوزہ نواز اکبر خان خمیسو اور اختر علی چنار نے جمعرات کو وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے فنکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ،جو دنیا بھر میں اپنے فن کا مظاہرہ کر کے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔ دونوں فنکار 25 نومبر کو …

اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پاکستان کے نامور لوک فنکار الغوزہ نواز اکبر خان خمیسو اور اختر علی چنار نے جمعرات کو وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے فنکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ،جو دنیا بھر میں اپنے فن کا مظاہرہ کر کے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔ دونوں فنکار 25 نومبر کو سعودی عرب میں اسلامی ممالک کی تنظیم( او آئی سی) کے پچاس سالہ (گولڈن جوبلی) تقریبات میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔وزیر خارجہ نے دونوں فنکاروں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔