بنگلہ دیش کو فائنل میں شکست دیکر اے سی سی ایمرجنگ ٹیم کپ کا ٹائٹل جیتیںگے، روحیل نذیر

ڈھاکہ ۔ 22 نومبر (اے پی پی) پاکستان ایمرجنگ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز روحیل نذیر نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش ٹیم کو فائنل میچ میں شکست دیکر اے سی سی ایمرجنگ ٹیم کپ کا ٹائٹل اپنے نام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل میچ میں بھارت کے منہ سے فتح چھننے کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے کہا …

ڈھاکہ ۔ 22 نومبر (اے پی پی) پاکستان ایمرجنگ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز روحیل نذیر نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش ٹیم کو فائنل میچ میں شکست دیکر اے سی سی ایمرجنگ ٹیم کپ کا ٹائٹل اپنے نام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل میچ میں بھارت کے منہ سے فتح چھننے کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کو ہوم گرائونڈ اور ہوم کرائوڈ کا ایڈوانٹج ضرور ہوگا تاہم اس سے ٹیم کی کارکردگی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ اپنے ایک بیان میں روحیل نذیر نے کہا کہ ا نکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہے اور بنگلہ دیش ایمرجنگ ٹیم کے خلاف فائنل میچ کیلئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔ روحیل نذیر نے کہا کہ وہ اب تک کھیلے گئے میچز میں اپنی ٹیم کی کارکردگی کے مطمئن ہیں۔ انہوں نے اپنی ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ ٹائٹل کے حصول کے لئے فائنل میچ میں کھیل کے تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فائنل میچ کے لئے مکمل تیاری کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائنل میچ کے لئے مربوط حکمت عملی کے تحت جیت کیلئے ٹیم کو میدان میں اتریں گے۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش اور پاکستان کی ایمرجنگ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ (آج) ہفتہ کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔