اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جمعہ کو ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزارتی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں شریک تمام ممالک کے وزراء نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب میخائیل کوتیوکوو سے بھی …
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزاررتی اجلاس میں شرکت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جمعہ کو ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزارتی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں شریک تمام ممالک کے وزراء نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب میخائیل کوتیوکوو سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک چائنا کمیشن کے طرز پر روس اور پاکستان نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے پاک روس تعاون کمیشن قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔








