ما¶نٹ مانگینوئی ۔ 22 نومبر (اے پی پی) انگلینڈ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 353 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، بین سٹوکس 91، جو ڈینلی 74، برنز 52 اور جوز بٹلر 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ٹم ساﺅتھی نے چار، نیل واگنر نے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، نیوزی لینڈ کا آغاز مایوس کن رہا، دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک 4 وکٹوں کے …
انگلینڈ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 353 رنز بناکر آﺅٹ

مزید خبریں
ما¶نٹ مانگینوئی ۔ 22 نومبر (اے پی پی) انگلینڈ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 353 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، بین سٹوکس 91، جو ڈینلی 74، برنز 52 اور جوز بٹلر 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ٹم ساﺅتھی نے چار، نیل واگنر نے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، نیوزی لینڈ کا آغاز مایوس کن رہا، دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنالئے اور اسکو انگلینڈ کی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 209 رنز کی ضرورت تھی جبکہ اسکی 6 وکٹیں ابھی باقی تھیں، کین ولیمسن نے 51 رنز بنائے، انکے علاوہ کوئی بھی کیویز بلے باز انگلش باﺅلرز کا ڈٹ کا مقابلہ نہ کر سکا، انگلینڈ کی طرف سے ثام کیرن نے دو، لیچ اور سٹوکس نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ جمعہ کو ماﺅنٹ مانگینوئی کے مقام پر دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز انگلینڈ ٹیم نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 241 رنز 4 کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو بین سٹوکس 67 اور اولی پوپ 18 رنز پر کھیل رہے تھے۔ بین سٹوکس اپنے گزشتہ روز کے سکور میں 24 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور 91 رنز بناکر ٹم ساﺅتھی کی گیند پر راس ٹیلر کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ وہ انگلینڈ کے پانچویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے۔اولی پوپ 29 رنز بناکر ٹم ساﺅتھی کی گیند پر واٹلنگ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے، ثام کیرن بغیر کوئی رن بنائے ٹم ساﺅتھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوگئے، جوفرا آرچر انگلینڈ کے آٹھویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 4 رنز بناکر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر ساﺅتھی کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے، جوز بٹلر 43 رنز بناکر واگنر کی گیند پر سانٹنر کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے، سٹورٹ براڈ آخری آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 1 رن بناکر واگنر کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ جیک لیچ 18 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔ میچ کے دوسرے روز انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 353 رنز بناکر آﺅٹ ہوگی، کیویز کی طرف سے ٹم ساﺅتھی نے چار، نیل واگنر نے تین، کولن ڈی گرینڈہوم نے دو جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے جیت راول اور ٹام لیتھم نے مایوس کن انداز میں اننگز کا آغاز کیا، ٹام لیتھم 8 رنز بناکر چلتے بنے، انکو ثام کیرن نے ایل بی ڈبلیو آﺅٹ کیا، جیت راول دوسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 19 رنز بناکر جیک لیچ کی گیند پر ڈینلی کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے، راس ٹیلر 25 رنز بناکر بین سٹوکس کی گیند پر پوپ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے، کپتان کین ولیمسن نے سنبھالہ دینے کی کوشش کی تاہم وہ بھی اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 51 رنز بناکر ثام کیرن کی گیند پر بین سٹوکس کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ راس ٹیلر کیویز کے چوتھے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 25 رنز بناکر بین سٹوکس کی گیند پر اولی پوپ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ میچ کے دوسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو کیویز نے انگلینڈ کی پہلی اننگز کے جواب میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنالئے تھے۔ ہنری نیکولس 26 اور واٹلنگ 6 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ تھے اور کیویز کو انگلینڈ کی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 209 رنز کی ضرورت تھی، انگلینڈ کی طرف سے ثام کیرن نے دو جبکہ جیک لیچ اور بین سٹوکس نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔








