صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین جوائنٹ چیفس سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی الوداعی ملاقات

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین جوائنٹ چیفس سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات (نشان امتیاز ملٹری) نے جمعہ کو یہاں ایوان صدر میں الوداعی ملاقات کی۔ صدر مملکت نے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی ملک کے دفاع کےلئے پیش کی گئی خدمات کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ جنرل زبیر محمود حیات ایک سچے پیشہ …

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین جوائنٹ چیفس سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات (نشان امتیاز ملٹری) نے جمعہ کو یہاں ایوان صدر میں الوداعی ملاقات کی۔ صدر مملکت نے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی ملک کے دفاع کےلئے پیش کی گئی خدمات کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ جنرل زبیر محمود حیات ایک سچے پیشہ ور سپاہی ہیں اور انہوں نے مسلح افواج کی مستعدی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے کردار ادا کیا۔ صدر مملکت نے جنرل زبیر محمود حیات (نشان امتیاز ملٹری) کی آئندہ زندگی میں اچھی صحت، کامیابی اور خوشیوں کیلئے نیک تمناﺅں کا بھی اظہار کیا۔