وفاقی وزیر خسرو بختیار نے وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خسرو بختیار نے وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کا چارج سنبھال لیا۔ جمعہ کو وزارت آمد پر سیکرٹری وزارت اور دیگر اعلیٰ حکام نے وفاقی وزیر خسرو بختیار کا استقبال کیا اور وزارت کا چارج لینے پر مبارکباد دی۔ وزارت کے حکام کی طرف سے وفاقی وزیر کو وزارت کے مختلف امور ، ذیلی محکموں اور شعبہ جات کے …

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خسرو بختیار نے وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کا چارج سنبھال لیا۔ جمعہ کو وزارت آمد پر سیکرٹری وزارت اور دیگر اعلیٰ حکام نے وفاقی وزیر خسرو بختیار کا استقبال کیا اور وزارت کا چارج لینے پر مبارکباد دی۔ وزارت کے حکام کی طرف سے وفاقی وزیر کو وزارت کے مختلف امور ، ذیلی محکموں اور شعبہ جات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری وزارت فوڈ سکیورٹی نے خسرو بختیار کو وزارت کے نئے منصوبوں اور زرعی ایمرجنسی پروگرام پر بریفنگ بھی دی گئی۔