پاکستان کی پاک فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ مریم مختار کی چوتھی برسی بروز اتوارمنائی جائے گی

103

فیصل آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) پاکستان کی پاک فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ مریم مختار کی تیسری برسی 24 نومبر بروز اتوار کو ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔مریم مختار شہید24 نومبر 2015 ء کو پاک فضائیہ کے ایف سیون تربیتی طیارے پر معمول کی پرواز کے دوران میانوالی کے قریب فنی خرابی کے باعث جہاز تباہ ہونے کے نتیجہ میں آبادی کو بچاتے ہوئے شہید ہوگئی تھیں۔ مریم مختار 18مئی 1992ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔انہوں نے انٹر میڈیٹ کا امتحان آرمی پبلک سکول وکالج منیر کینٹ کراچی سے پاس کیا وہ فٹبال کی بہترین کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ نیشنل وومن فٹ بال چیمپین شپ میں بلوچستان یونائیٹڈ کے لیے بھی کھیل چکی ہیں ۔مریم مختار نے2014 ء میں پاکستان ائر فورس میں گریجویٹ کے طور پر شمولیت کی ۔ان کا تعلق پی اے ایف کے 132ویں جی ڈی پائلٹ کورس سے تھا جس میں6دیگر خواتین بھی شریک تھیں ۔انہوں نے فلاحی و خیراتی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا وہ ایک ایسے تعلیمی ادارے کی بھی معاونت کر رہی تھیں جہاں ایسے غریب و نادار بچوں کو داخل کیا گیا جو فیسیں ادا کرنے کے قابل نہ تھے۔