افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان واحد ٹیسٹ ( بدھ سے) شروع ہوگا

لکھنﺅ ۔ 25 نومبر (اے پی پی) افغانستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے مابین واحد ٹیسٹ بدھ سے لکھنﺅ میں شروع ہوگا۔ ٹیسٹ سٹیٹس ملنے کے بعد افغان ٹیم پہلی بار ویسٹ انڈیز سے نبرد آزما ہوگی، اس سے قبل افغانستان کی ٹیم بھارت، آئرلینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیل چکی ہے، بھارت کے ہاتھوں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ آئرلینڈ اور بنگلہ …

لکھنﺅ ۔ 25 نومبر (اے پی پی) افغانستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے مابین واحد ٹیسٹ بدھ سے لکھنﺅ میں شروع ہوگا۔ ٹیسٹ سٹیٹس ملنے کے بعد افغان ٹیم پہلی بار ویسٹ انڈیز سے نبرد آزما ہوگی، اس سے قبل افغانستان کی ٹیم بھارت، آئرلینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیل چکی ہے، بھارت کے ہاتھوں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ آئرلینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کی۔