ٹوکیو۔ 25 نومبر (اے پی پی) کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسز نے کہا ہے کہ دنیا مستقبل کی نسلوں کے تحفظ کے لئے ایٹمی قوت پر انحصار پر نظر ثانی کرے، قدرتی وسائل کے پر امن استعمال اور مستقبل کی توانائی کی ضروریات کے سلسلہ میں اہم فیصلے کرنا ہوں گے ، خود غرض فیصلے نہیں کرنے چاہیں کیونکہ اپنی آئندہ نسلوں کے حوالہ سے ہم پر بھاری ذمہ …
دنیا مستقبل کی نسلوں کے تحفظ کے لئے ایٹمی ہتھیاروں پر نظر ثانی کرے، کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسز کی2011ءکے ایٹمی سانحہ کے متاثرین سے ملاقات کے دوران گفتگو

مزید خبریں
ٹوکیو۔ 25 نومبر (اے پی پی) کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسز نے کہا ہے کہ دنیا مستقبل کی نسلوں کے تحفظ کے لئے ایٹمی قوت پر انحصار پر نظر ثانی کرے، قدرتی وسائل کے پر امن استعمال اور مستقبل کی توانائی کی ضروریات کے سلسلہ میں اہم فیصلے کرنا ہوں گے ، خود غرض فیصلے نہیں کرنے چاہیں کیونکہ اپنی آئندہ نسلوں کے حوالہ سے ہم پر بھاری ذمہ داریاں ہیں۔ پیر کو یہاں 2011ءکے ایٹمی سانحہ کے متاثرین سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جاپان ایٹمی تباہ کاریوں کا سب سے زیادہ شکار ہوا، جاپانی کیتھولک بشپس نے بھی فوکوشیما ایٹمی پاور پلانٹ کے حادثہ کے بعد ایٹمی بجلی گھروں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ پوپ نے کہا کہ ہمیں قدرتی وسائل کے پرامن استعمال اور مستقبل کی توانائی کی ضروریات کے سلسلہ میں اہم فیصلے کرنا ہوں گے۔ اپنے دورہ جاپان کے دوران پوپ نے امریکی ایٹم بمبوں سے تباہ شدہ شہروں ہیروشیما اور نا گاساکی کا بھی دورہ کیا اور شہنشاہ نورو ہیٹو سے ملاقات کی۔ انہوں نے نوجوانوں کی ایک ریلی میں بھی شرکت کی۔








