نیویارک ۔ 28 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ نے فلسطینیوں کی حق خود ارادیت کے لئے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اظہارکیا ہے 29 نومبر کو فلسطینی عوام کے ساتھ عالمی یوم یکجہتی کے موقع پر سیکرٹری جنر ل انتونیو گوئیٹرز نے اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی برادری کو درپیش بڑے چیلنجوں میں اسرائیل فلسطین تنازعہ کا حل بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ کا …
اقوام متحدہ کا فلسطینیوں کی حق خود ارادیت کے لئے غیر متزلزل حمایت کا اظہار،سیکرٹری جنر ل انتونیو گوئیٹرز

مزید خبریں
نیویارک ۔ 28 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ نے فلسطینیوں کی حق خود ارادیت کے لئے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اظہارکیا ہے 29 نومبر کو فلسطینی عوام کے ساتھ عالمی یوم یکجہتی کے موقع پر سیکرٹری جنر ل انتونیو گوئیٹرز نے اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی برادری کو درپیش بڑے چیلنجوں میں اسرائیل فلسطین تنازعہ کا حل بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ کا دو ریاستی حل کے سوا کوئی اور متبادل نہیں ۔انہوں نے دونوں فریقین پر زور دیا کہ اس عمل پر اپنے اعتماد کی بحالی کے لئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کے تعاون سے دونوں فریقین کے درمیان تعمیری مذاکرات ، اقوام متحدہ کی قرار دادوں سے وابستگی اور متفقہ اصولوں کے ذریعہ مسئلہ کا منصفانہ اور پائیدار حل تلاش کیا جاسکتا ہے ۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ فلسطینی 70سال سے زائد عرصہ سے سخت مظالم اور مصائب برداشت کرنے کے باوجود پر عزم ہیں، انہوں نے کہا کہ عشروں کی مایوسی اور تکالیف کے باوجود ایک ایسے کثیرالجہتی نظام کا عزم کئے ہوئے ہیں جہاں بین الاقوامی قانون کا علمداری اور احترام ہو۔ اس موقع پراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر تیجانی محمد باندے نے کہا کہ ہمیں فلسطینوں کے لئے ضروری انسانی امداد کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرنے چاہیں فلسطینوں کے ساتھ عالمی یوم یکجہتی کے موقع پر نیویارک میں ایک تصویری نمائش منعقد ہوئی جس میں اقوام متحدہ کے سینئر حکام ، سفارتکاروں اور عالمی برادری کے نمائندوں نے شرکت کی۔








