فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی نے ہائوسنگ سیکم ایف 15/14کے5986 ممبران کو آفر لیٹر جاری کردیئے

اسلام آباد ۔05 دسمبر (اے پی پی) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کی ہائوسنگ سیکم فیز (VII) ایف 15/14کے5986 ممبران کو آفر لیٹر جاری کردیئے۔ہائوسنگ سکیم ایف 15/14 میں مجموعی طور پلاٹوں کی تعداد 6772 ہے۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق ہائوسنگ سیکم فیز (VII) ایف 15/14کے پلاٹوں کو3 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کیٹیگری1 میں بی پی ایس 20 سے 22 کے لئے پلاٹ …

اسلام آباد ۔05 دسمبر (اے پی پی) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کی ہائوسنگ سیکم فیز (VII) ایف 15/14کے5986 ممبران کو آفر لیٹر جاری کردیئے۔ہائوسنگ سکیم ایف 15/14 میں مجموعی طور پلاٹوں کی تعداد 6772 ہے۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق ہائوسنگ سیکم فیز (VII) ایف 15/14کے پلاٹوں کو3 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کیٹیگری1 میں بی پی ایس 20 سے 22 کے لئے پلاٹ رکھے گئے ہیں جن میں سے 2480 ممبران کو رضامندی خطوط جاری کیے گئے ہیں۔ کیٹیگری 2 میں بی پی ایس 18 سے 19 کے لئے پلاٹ رکھے گئے ہیں جن میں سے 1895ممبران کو رضامندی خطوط جاری ہوچکے ہیں۔