اپوزیشن چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری پر مشاورت کے بجائے پوائنٹ سکورنگ کر رہی ہے،علی نواز اعوان

اسلام آباد ۔05 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری پر مشاورت کے بجائے پوائنٹ سکورنگ کر رہی ہے، مولانا فضل الرحمان کا تیسرا بڑا مطالبہ تھا کہ انتخابات دوبارہ ہوں اگلے دن پریس کانفرنس میں وہ اس مطالبے سے دستبردار ہوئے اور کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی مدت …

اسلام آباد ۔05 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری پر مشاورت کے بجائے پوائنٹ سکورنگ کر رہی ہے، مولانا فضل الرحمان کا تیسرا بڑا مطالبہ تھا کہ انتخابات دوبارہ ہوں اگلے دن پریس کانفرنس میں وہ اس مطالبے سے دستبردار ہوئے اور کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی مدت میں توسیع کی جائے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے ،بہت جلد اس حوالے سے مشاورت کے ساتھ فیصلہ کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے پوری کوشش ہے کہ الیکشن کمیشن غیر فعال نہ ہو اپوزیشن اس حوالے سے منفی پروپیگنڈا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے حوالے سے قائم کمیٹی مشاورت کر رہی۔مسلم لیگ کی قیادت لندن میں بیٹھی ہے اور ان کے سینئیر اراکین بھی لندن یاترا کے لیے چلے گئے ہیں۔