اسلام آباد ۔05 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے قدرتی دلکش مناظر کی وجہ سے عالمی سیاحت کے نقشے میں پر کشش ملک کے طور پر ابھر رہا ہے، سرکاری ریسٹ ہاﺅسز ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے تعمیر ہوئے ہیں، یہ املاک بیکار پڑی رہنے کی بجائے آمدن کا زریعہ ہونی چاہئیں۔ وہ جمعرات کو ملک میں سیاحت کو فروغ دینے سے …
وزیر اعظم عمران خان کا ملک میں سیاحت کو فروغ دینے سے متعلق اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔05 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے قدرتی دلکش مناظر کی وجہ سے عالمی سیاحت کے نقشے میں پر کشش ملک کے طور پر ابھر رہا ہے، سرکاری ریسٹ ہاﺅسز ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے تعمیر ہوئے ہیں، یہ املاک بیکار پڑی رہنے کی بجائے آمدن کا زریعہ ہونی چاہئیں۔ وہ جمعرات کو ملک میں سیاحت کو فروغ دینے سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار،وزیر اعلی کے پی کے محمود خان،معاون خصوصی ذوالفقار بخاری،معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، وزیر سیاحت کے پی عاطف خان اور دیگر حکومتی اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں خیبر پختونخوا میں سرکاری گیسٹ ہاﺅسز کو عام لوگوں کیلئے کھولنے سے متعلق کئے گئے فیصلوں میں پیشرفت اور کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا۔وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ سرکاری ریسٹ ہاﺅسز ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے تعمیر ہوئے ہیں اور یہ املاک بیکار پڑی رہنے کی بجائے آمدن کا ذریعہ ہونی چاہیئں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں سیاحت کی صنعت کا سکوپ مزید وسیع کرنے کی غرض سے آئندہ سالوں میں پاکستان میں بین الاقوامی ٹورزم کانفرنس منعقد کرنیکا منصوبہ ہے۔وزیر اعظم نے دنیا کے مختلف حصوں سے سیاح گروپس کی ترجیحات کو ذہن میں مد نظر رکھتے ہوئے ٹورسٹ انفراسٹرکچر اور سروسز ڈویلپ کرنیکی ہدایت کی۔ اس بات کا بھی اعادہ کیا گیا کہ ملک میں موجودہ ٹورسٹ انفرا سٹرکچر کی بحالی اور تزئین و آرائش کی نگرانی کیلئے سنگل اتھارٹی ہونی چاہیئے۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ملک کے شمالی علاقوں اور خیبر پختونخوا میں موسمیاتی رکاوٹوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر قسم کی سیاحت پر توجہ دینی چاہیئے۔وزیر اعظم نے بالخصوص پنجاب اور خیبر پختونخوا میں مذہبی سیاحت کی اہمیت اور صلاحیت کو اجاگر کیا۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ پشاور میوزیم میں بدھ مت کے راہبوں اور کرتار پور آنے والے سکھ زائرین کو خصوصی سہولتیں فراہم کر دی گئی ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں سیاحت کے مواقع کو بھرپور انداز میںبروئے کار لانے کیلئے وفاقی اور صوبائی سطح پر تمام محکموں کے موثر تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر اعظم نے یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ دنیا کے مختلف حصوں سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں ٹورزم سیکٹر کی ترقی میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ترکی ،سوئٹزر لینڈ اور ملائشیا ٹورزم سیکٹر سے بڑے پیمانے پر آمدن کما رہے ہیں۔وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا میں نئے سیاحتی مقامات کی ترقی کیلئے اقدامات ہو رہے ہیں۔وزیر اعظم نے ملک بھر میں ٹورسٹ انفراسٹرکچر اور سروسز کی تیز ی سے ترقی کیلئے لیجسلیٹیو فریم ورک میں تیزی لانے کی بھی ہدایت کی۔








