اسلام آباد ۔05 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے الیکشن سے قبل لوٹی ہوئی دولت ملک واپس لانے کے جو وعدے کئے تھے،اس کی قسطیں آنا شروع ہو گئی ہیں۔وزیر اعظم عمران خان سائنس و ٹیکنالوجی پر توجہ دے رہے ہیں،گزشتہ 8 ماہ میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے بجٹ میں چھ سو گنا اضافہ ہوا۔جمعرات کو یہاں …
ہم چاہتے ہیں کہ ملک کا لوٹا ہوا پیسہ واپس آجائے، فواد چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔05 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے الیکشن سے قبل لوٹی ہوئی دولت ملک واپس لانے کے جو وعدے کئے تھے،اس کی قسطیں آنا شروع ہو گئی ہیں۔وزیر اعظم عمران خان سائنس و ٹیکنالوجی پر توجہ دے رہے ہیں،گزشتہ 8 ماہ میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے بجٹ میں چھ سو گنا اضافہ ہوا۔جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ ہمیں کسی کو جیل میں رکھنے کا شوق نہیں ہم چاہتے ہیں کہ ملک کا لوٹا ہوا پیسہ واپس آجائے۔یہ لوگ ہمت پکڑیں اور اور باقی لوگ بھی اپنا اپنا پیسہ واپس کریں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کے کیس میں طے کردہ اصول سب پر لاگو رہے گا، آصف زرداری کے معاملے میں بھی ڈاکٹرز کی رائے سے معاملہ آگے بڑھے گا۔








