اسلام آباد ۔05 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین نے بطور سرکاری ملازمین سی ایس ایس امتحانات میں ریگولر امیدوار کے طور پر حصہ لینے کیلئے عمر کی حد کم کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بے بنیاد اور غلط ہے۔ جمعرات کو اپنے وضاحتی بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر عشرت حسین …
معاون خصوصی ڈاکٹر عشرت حسین کی بطور سرکاری ملازمین سی ایس ایس امتحانات میں ریگولر امیدوار کے طور پر حصہ لینے کیلئے عمر کی حد کم کرنے کی خبروں کی تردید

مزید خبریں
اسلام آباد ۔05 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین نے بطور سرکاری ملازمین سی ایس ایس امتحانات میں ریگولر امیدوار کے طور پر حصہ لینے کیلئے عمر کی حد کم کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بے بنیاد اور غلط ہے۔ جمعرات کو اپنے وضاحتی بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ میڈیا کے بعض سیکشن پر بطور سرکاری ملازمین سی ایس ایس امتحانات میں ریگولر امیدوار کے طور پر حصہ لینے کیلئے عمر کی حد کم کرنے کی خبریں شائع کی گئیں جو کہ قیاس آرائی اور افواہوں پر مبنی ہیں، اس خبر میں کوئی صداقت نہیں، نہ ہی ایسا کوئی فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوٹہ سسٹم سے متعلق خبریں بھی قیاس آرائی پر مبنی ہیں۔








