اسلام آباد ۔06 دسمبر (اے پی پی) پرائیڈ آف پرفارمنس عزیز میاں قوال کی 19 ویں برسی جمعہ کو ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ اس موقع پر عزیز میاں قوال کے پرستاروںاور مداحوں کی جانب سے خصوصی تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ سینکڑوں قوالیاں گا کر شہرت حاصل کرنے والے عزیز میاں قوال نے 1989ء میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ حاصل کیا ، وہ …
پرائیڈ آف پرفارمنس عزیز میاں قوال کی 19 ویں برسی منائی گئی، مداحوں کی جانب سے خصوصی تعزیتی تقریبات کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔06 دسمبر (اے پی پی) پرائیڈ آف پرفارمنس عزیز میاں قوال کی 19 ویں برسی جمعہ کو ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ اس موقع پر عزیز میاں قوال کے پرستاروںاور مداحوں کی جانب سے خصوصی تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ سینکڑوں قوالیاں گا کر شہرت حاصل کرنے والے عزیز میاں قوال نے 1989ء میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ حاصل کیا ، وہ 17اپریل 1942ء کو پید ا ہوئے، ان کا اصل نام عبدالعزیز تھا لیکن وہ عزیز میاں قوال کے نام سے مشہور ہوئے۔ عزیز میاں نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی اور قوالی کے شعبہ کا چنائو کیا۔ عزیز میاں کو یہ اعزاز بھی حاصل تھا کہ انہوں نے اپنی گائی ہوئی زیادہ تر قوالیوں کی شاعری خود تخلیق کی۔ عزیز میاں نے اپنے منفرد ، بھاری بھرکم ، بارعب انداز گائیکی کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر کے کئی دیگر ممالک میں انتہائی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے ، جانے ، پہچانے جاتے تھے۔ عزیز میاں 6 دسمبر 2000ء کو 58 برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔








