معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کا کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضوں کے چیک فراہمی کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔06 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت پہلے سال 10لاکھ نوکریاںملیں گی ، نوجوان دیانتداری ،ایمانداری ، ذمہ داری اور سمجھداری کو تھام لیں تو یہ ہی پروگرام ان کی کامیابی کی ضمانت ہوگا ،کامیاب جوان پروگرام کاٹیج انڈسٹری اور ایس ایم ای سیکٹر کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا،ماضی کی حکومتوں …

اسلام آباد ۔06 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت پہلے سال 10لاکھ نوکریاںملیں گی ، نوجوان دیانتداری ،ایمانداری ، ذمہ داری اور سمجھداری کو تھام لیں تو یہ ہی پروگرام ان کی کامیابی کی ضمانت ہوگا ،کامیاب جوان پروگرام کاٹیج انڈسٹری اور ایس ایم ای سیکٹر کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا،ماضی کی حکومتوں نے ایس ایم ای سیکٹر کو نظر انداز کیا ،دنیا میں ایس ایم ای سیکٹر سے ہی چھوٹے اور درمیانے طبقے کے کاروبار کو فروغ دیا گیا ۔وہ جمعہ کو یہاں کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضوں کے چیک فراہمی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ 17دسمبر کو ہم نے چیک دینے کا ہدف رکھا تھا لیکن بینکوں کی محنت کی وجہ سے ہم آج یہ چیک تقسیم کر رہے ہیں ،میرٹ کی بنیاد پر اس نظام کو آگے بڑھا رہے ہیں ،بینکوں نے سکور کارڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے قرضوں کے اجراءکی منظوری دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک خاتون کی جانب سے نتھا گلی میں موٹل بنانے کے لئے 50لاکھ روپے کا قرض منظور ہوا ہے ،اس منصوبے کے آغاز سے 20نوکریاں نکلیں گی ،سوات کے جوان کا 35لاکھ کا قرض منظور ہواہے ان کا خواب تھا کہ اپنا سوفٹ ویئر ہاﺅس بناﺅ ،آپ جیسے کئی نوجوان پاکستان کے لئے مثال بنیں گے ،آئی ٹی شعبہ ہماری ترجیحی ہے ،وزیراعظم نے کل ہی ڈیجٹیل پاکستان کا آغاز کیا ہے ،ہماری کوشش ہے کہ 21ویں صدی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے جوانوں کو بہتر سہولیات فراہم کیں جائیں ۔انہوں نے کہا کہ 10لاکھ نوجوانوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا ہے ،ملک بھر کے نوجوانوں سے بزنس ڈیٹا جمع کیا ہے ،ہماری ریسرچ ٹیم کام کر رہی ہے ،اضلاع کی سطح پر بزنس کے مواقعوں کی ریسرچ رپورٹ وزیراعظم کو کو دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کی اولین ترجیحی تھی کہ نوکریاں فراہم کیں جائیں ،ترقی یافتہ ممالک نے نوکریاں پیدا کیں ہیں تو اس میں انہوں نے چھوٹے اور درمیانے کاروبارکو سہولیات فراہم کیں ۔انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کاٹیج انڈسٹری اور ایس ایم ای سیکٹر کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ 50لاکھ کے قریب پاکستان میں ایس ایم ایز ہیں ،ایک لاکھ 70ہزار انٹر پرائزز کو فنانشل سپورٹ حاصل ہے ۔اس سے اندازہ لگائیں ایس ایم ای سیکٹر کو ماضی کی حکومتوں نے کتنی اہمیت دی ۔انہوں نے کہا کہ 72سالوں کے بعد ایک لاکھ 70ہزار انٹر پرائز کو کامیاب پروگرام سے دوگنا کر دیں گے ،پہلے سال 10لاکھ لوگوں کے لئے نوکریاں پیدا ہونگی۔انہوں نے کہا کہ تمام تر قرض میرٹ پر منظور ہورہے ہیں ،نظام ہی ایسا بنایا گیا ہے اگر میں خود بھی چاہوں تو کسی کونواز نہیں سکتا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے یہ سوچ کر اپلائی کیا کہ انھیں پیسے ملیں گے ،قرض صرف انھیں ملے گا جس کے پاس کاروبار کا زبردست پلان لیکر آئے گا ۔انہوں نے کامیاب جوان پروگرام میں قرض لینے میں کامیاب ہونے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ،نوجوان دیانتداری ،ایمانداری ، ذمہ داری اور سمجھداری کو تھام لیں تو یہ ہی پروگرام ان کی کامیابی کی ضمانت ہوگا۔