کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضوں کی فراہمی میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے، معاون خصوصی وزیر اعظم برائے امور نوجوان عثمان ڈار

اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے قرضوں کے تعین کے لیے کردار اور اہلیت دونوں اہم ہیں اور قرضوں کی فراہمی میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجیز میں آگے لانا چاہتے ہیں، کامیاب نوجوان پروگرام کے لیے 15 ہزار درخواستیں …

اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے قرضوں کے تعین کے لیے کردار اور اہلیت دونوں اہم ہیں اور قرضوں کی فراہمی میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجیز میں آگے لانا چاہتے ہیں، کامیاب نوجوان پروگرام کے لیے 15 ہزار درخواستیں وصول ہوئی ہیںاور فاٹا کے نوجوانوں کو 35 لاکھ روپے اپنا سافٹ ویئر ہاؤس شروع کرنے کے لیے دیئے گئے ہیں جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیاحت کے شعبوں میں نوجوانوں کو قرضے دیئے گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوجوانوں پر توجہ دیں تو یہ پاکستان کو ترقی دیں گے۔

مزید خبریں