ساﺅتھ ایشین گیمز میں بنگلہ دیش انڈر 23 نے نیپال کو 44 رنز سے ہرا دیا

کھٹمنڈو ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) ساﺅتھ ایشین گیمز میں بنگلہ دیش انڈر 23 نے نیپال کو 44 رنز سے ہرا دیا، ہفتہ کو کھیلے گئے ٹی 20 ٹورنامنٹ کے آٹھویں میچ میں بنگلہ دیش انڈر 23 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے، کپتان نجم الحسین نے 75 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، عفیف حسین 52 رنزکے …

کھٹمنڈو ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) ساﺅتھ ایشین گیمز میں بنگلہ دیش انڈر 23 نے نیپال کو 44 رنز سے ہرا دیا، ہفتہ کو کھیلے گئے ٹی 20 ٹورنامنٹ کے آٹھویں میچ میں بنگلہ دیش انڈر 23 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے، کپتان نجم الحسین نے 75 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، عفیف حسین 52 رنزکے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ پارس کھاڈکا نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، نیپال کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے۔ گیاندرا مالا 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، سمن خان، تنویر اسلم، سومیا سرکار اور مہدی حسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، نجم الحسین کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔