وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا اجلاس سے خطاب

لاہور۔7 دسمبر(اے پی پی )وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا نے سوشل میڈیا کی افادیت کو پہلے سے کئی گنا بڑھا دیا ، وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں سوشل میڈیا کو ایک موثر میڈیم کے طور پر استعمال کرنے کی غرض سے جامع …

لاہور۔7 دسمبر(اے پی پی )وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا نے سوشل میڈیا کی افادیت کو پہلے سے کئی گنا بڑھا دیا ، وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں سوشل میڈیا کو ایک موثر میڈیم کے طور پر استعمال کرنے کی غرض سے جامع پالیسی مرتب کریں،وہ ہفتہ کے روز وزیر اعلیٰ ہاﺅس لاہور میں صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے ہمراہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی بہتر حکمت عملی تشکیل دینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں‘ اجلاس میں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ‘ پیمرا‘ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی)‘ ریڈیو پاکستان‘ پی ٹی وی اور ڈی جی پی آر کے افسران نے شرکت کی‘ ڈاکٹرفردوس عاشق ایوان نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی کو بہتر طور پر پیش کرنے کیلئے وفاقی اور صوبائی وزارت اطلاعات میں بہترین روابط ضروری ہیں‘ انہوں نے اس بات زور دیا کہ عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے حکومت کی بہترپالیسیوں کے بارے میں آگاہی دینے کیلئے سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم بھرپور استعمال کیا جائے‘ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سوشل میڈیا عوام اور حکومت کے درمیان رابطے کا پل ہیں‘ اس لئے تعلقات عامہ کے حکومتی ادارے سوشل میڈیا کو بہتری کا ذریعہ بنائیں‘ انہوں نے کہا کہ تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا نے سوشل میڈیا کی افادیت کو پہلے سے کئی گنا بڑھا دیا ہے اور وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ تحریک انصاف کی وفاقی اور صوبائی حکومتیں سوشل میڈیا کو عوامی فلاح کے ایک موثر میڈیم کے طور پر استعمال کرنے کی جامع پالیسی مرتب کریں‘ معاون خصوصی نے پنجاب حکومت کی سوشل میڈیا ٹیم کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر جہاں مختلف حکومتوں‘ اداروں اوروزارتوں کی کارکردگی کوبروقت اور بھرپور طریقے سے نمایاں کیا جائے ، وہاں عوام کی طرف سے رائے عامہ کا بھی غیر جانبدارانہ تجزیہ کرکے اسے بہتر پبلک سروس ڈیلیوری کے انڈیکیٹر کے طور پر استعمال کیاجائے ‘ ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ وفاقی وزارت اطلاعات پنجاب کے محکمہ اطلاعات کی قوت بنیں گی اور ہر لحاظ سے اپنی مدد فراہم کریگی‘ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے پیش کرنے کیلئے ہر ہفتے ایک وزارت کی کارکردگی کے بارے میں پریس بریفنگ رکھاکرینگے‘ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزارت اطلاعات چند روز میں سوشل میڈیا کنونشن کا انعقاد کروائے گی جس سے حکومتی کارکردگی کوبہتر طور پر اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں