صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی راجہ یاسر ہمایوں کے ہمراہ پریس کانفرنس

لاہور۔7 دسمبر(اے پی پی )صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آل شریف نے آنے ،دھیلے یا روپے کی نہیں اربوں روپے کی کرپشن کی ہے، شہبازشریف لندن میں بیٹھ کر گوئبلز اور چانکیہ کی سیاست کررہے ہیں، شہبازشریف لندن میں موجود ہیں برطانوی صحافی سے بھی مل لیں، شہبازشریف کفن چور ہے یہ میرے الفاظ نہیں یہ برطانوی صحافی کے ہیں، یہ ڈاکوﺅں کے سربراہ ہیں،شہبازشریف …

لاہور۔7 دسمبر(اے پی پی )صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آل شریف نے آنے ،دھیلے یا روپے کی نہیں اربوں روپے کی کرپشن کی ہے، شہبازشریف لندن میں بیٹھ کر گوئبلز اور چانکیہ کی سیاست کررہے ہیں، شہبازشریف لندن میں موجود ہیں برطانوی صحافی سے بھی مل لیں، شہبازشریف کفن چور ہے یہ میرے الفاظ نہیں یہ برطانوی صحافی کے ہیں، یہ ڈاکوﺅں کے سربراہ ہیں،شہبازشریف نے بڑی بڑھک ماری تھی کہ میں برطانوی صحافی پر مقدمہ درج کراﺅں گا، شہبازشریف نے وزیر اعلیٰ ہاﺅس کا تقدس پامال کیا۔شریف برادران لندن کے بازاروں اور گلیوں میں گھوم رہے ہیں۔وہ ہفتے کے روز ڈی جی پی آر میں صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔انہوں نے مزید کہا شہبازشریف بھائی کے پلیٹس ٹھیک کرانے لندن چلے گئے اور پیچھے اپنے چمچے کڑچھے چھوڑ گئے ہیں۔شہبازشریف نے ایوان وزیر اعلیٰ میں دو افراد کو ڈائریکٹر تعینات کیا۔فرنٹ مینوں کے ذریعے اربوں روپے بیرون ملک ٹرانسفر کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ نثار عالم گل نیب کے زیر حراست ہیں، شہزاد اکبر نے یہ تمام معلومات ان افراد سے حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مشتاق چینی سمیت سات فرنٹ مین گرفتار ہیں، یہ تمام لوگ اعتراف کرچکے ہیں کہ وہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کےلئے منی لانڈرنگ کررہے تھے۔ صوبائی وزےر نے بتا ےا کہ پورے خاندان کی موج لگی تھی اگلے چند ہفتوں کے دوران ساری چیزیں واضع ہو جائیںگی۔ فےاض الحسن نے کہا کہ شریف برداران کا واپس آنے کا کوئی پلان نہیں لگتا،شہباز شریف کو سمجھ آچکی ہے کہ وہ اب بچ نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اکتوبر،نومبر اور دسمبر میں سبزیوں کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں،ان تین ماہ میں کاشتکاری نہیں ہوتی ستمبر میں کاشتکاری کا آغاز ہوتا ہے اور جنوری فروری میں نئی سبزیاں مارکیٹ میں آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے ایشو کی وجہ سے بھارت سے تجارت ختم کردی جس کی وجہ سے ٹماٹر مہنگے ہوئے۔فیاض الحسن چوہان نے پشاور میٹرو پر سوال کاجواب دینے سے انکار کر تے ہوئے کہا کہ پشاور میٹرو کے پی حکومت سے متعلق ہے اس کا جواب دینے کےلئے شوکت یوسفزئی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کو ڈیل ملی نہ ڈھیل ملے گی، عمران خان نے انسانی ہمدردی کے تحت ان کو ریلیف دیا ہے۔

مزید خبریں