اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) ایوان صدر ہفتہ کو عوام کیلئے کھول دیا گیا اس دوران عوام کی بڑی تعداد نے ایوان صدر کا دورہ کیا۔گزشتة روز ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق ایوان صدر میں عوام کے داخلے کے اوقات صبح 11 بجے سے سہہ پہر اڑھائی بجے مقرر کئے گئے تھے ۔ اس دوران شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے ایوان کا صدر کا …
ایوان صدر عوام کیلئے کھول دیا گیا ، عوام کی بڑی تعداد نے ایوان صدر کا دورہ کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) ایوان صدر ہفتہ کو عوام کیلئے کھول دیا گیا اس دوران عوام کی بڑی تعداد نے ایوان صدر کا دورہ کیا۔گزشتة روز ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق ایوان صدر میں عوام کے داخلے کے اوقات صبح 11 بجے سے سہہ پہر اڑھائی بجے مقرر کئے گئے تھے ۔ اس دوران شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے ایوان کا صدر کا دورہ کیا اور وہاں پر تصویریں بنوائیں۔اس موقع پرکوریج کے لئے آنے والے صحافی اور کیمرہ مینوں کو اپنا میڈیا اور شناختی کارڈ ہمراہ داخلے کی اجازت تھی جبکہ عوام کو بھی قومی شناختی کارڈ دکھانے پر ایوان صدر داخلے کی اجازت تھی۔ واضح رہے کہ موجود صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یہ عہدہ سنبھالنے کے بعد ایوان صدر عوام کیلئے کھولنے کا اعلان کیا۔








