ٹاﺅن شپ میں محفل میلاد کے دوران دھماکہ‘ ایک شخص جاں بحق‘ 6 زخمی

لاہور۔7 دسمبر(اے پی پی )ٹاﺅن شپ کالج روڈ میںایئر کنڈیشنڈ شاپ کے قریب دھماکہ کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے‘ ریسکیوترجمان کے مطابق کالج روڈ ٹاﺅن شپ میں محفل میلاد کا انعقاد کیا جارہا تھا کہ وہاں پر سٹیج کے قریب اچانک دھماکہ ہو گیا‘ دھماکہ کے فوری بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیںموقع پرپہنچ گئیں اور انہوں نے امدادی کارروائیاںکرتے ہوئے 6زخمیوں کو …

لاہور۔7 دسمبر(اے پی پی )ٹاﺅن شپ کالج روڈ میںایئر کنڈیشنڈ شاپ کے قریب دھماکہ کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے‘ ریسکیوترجمان کے مطابق کالج روڈ ٹاﺅن شپ میں محفل میلاد کا انعقاد کیا جارہا تھا کہ وہاں پر سٹیج کے قریب اچانک دھماکہ ہو گیا‘ دھماکہ کے فوری بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیںموقع پرپہنچ گئیں اور انہوں نے امدادی کارروائیاںکرتے ہوئے 6زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا جہاں پرایک زخمی حافظ محمود نامی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا‘ واقعہ کے بعد مقامی پولیس‘ فرانزک ٹیمیں اور بم ڈسپوزل ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے موقع کے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کر دی‘ زخمی ہونیوالوں میں عبدالغفور‘ ابوبکر‘ احسان ‘ ایم آساط‘ ایم اسلم اور دلشاد وغیرہ شامل ہیں‘ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکہ کی ابتدائی طور پر وجہ معلوم نہیںہوسکی‘ تاہم پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

مزید خبریں