اکتوبر 2019ءکے دوران مائع پٹرولیم گیس کی درآمد میں 40.08 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 8 دسمبر (اے پی پی) اکتوبر 2019ءکے دوران مائع پٹرولیم گیس کی درآمد میں 40.08 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2019ءکے دوران درآمدات کا حجم 26.5 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ ستمبر 2019ءکے دوران مائع پٹرولیم گیس کی درآمدات کا حجم 18.9 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح ستمبر 2019ءکے مقابلہ میں اکتوبر 2019ءکے دوران مائع …

اسلام آباد ۔ 8 دسمبر (اے پی پی) اکتوبر 2019ءکے دوران مائع پٹرولیم گیس کی درآمد میں 40.08 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2019ءکے دوران درآمدات کا حجم 26.5 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ ستمبر 2019ءکے دوران مائع پٹرولیم گیس کی درآمدات کا حجم 18.9 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح ستمبر 2019ءکے مقابلہ میں اکتوبر 2019ءکے دوران مائع پٹرولیم گیس کی ملکی درآمدات میں 7.6 ملین ڈالر یعنی 40 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ اکتوبر 2019ءکے دوران ہوائی و بحری جہازوں اور کشتیوں کی درآمدات میں 83.44 فیصد کمی ہوئی ہے۔پی بی ایس کے اعدادو شمار کے مطابق اکتوبر 2019ءکے دوران ہوائی جہازوں، بحری جہازوں اور کشتیوں کی ملکی درآمدات کا حجم 2.4 ارب روپے تک کم ہوگیا جبکہ ستمبر 2019ءکے دوران 14.6 ارب روپے کی درآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح ستمبر 2019ءکے مقابلہ میں اکتوبر 2019ءکے دوران ہوائی جہازوں ، بحری جہازوں اور کشتیوں کی درآمدات میں 12.2 ارب روپے یعنی 83 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید خبریں