اسلام آباد ۔08 دسمبر(اے پی پی) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کم ہو کر 154.70روپے تک کم ہوگئی ہے ، جو گذشتہ پانچ ماہ کے دوران ڈالر کی سب سے کم قیمت ہے ۔ہفتہ کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 154.70روپے تک کم ہوگئی جبکہ 26جون 2019ءکو ڈالر کی قیمت 164روپے رہی تھی۔ اس طرح پانچ ماہ میں ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے ۔ کرنسی …
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کم ہو کر 154.70 روپے ہوگئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔08 دسمبر(اے پی پی) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کم ہو کر 154.70روپے تک کم ہوگئی ہے ، جو گذشتہ پانچ ماہ کے دوران ڈالر کی سب سے کم قیمت ہے ۔ہفتہ کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 154.70روپے تک کم ہوگئی جبکہ 26جون 2019ءکو ڈالر کی قیمت 164روپے رہی تھی۔ اس طرح پانچ ماہ میں ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے ۔ کرنسی ڈیلرز نے کہا ہے کہ درآمدات میں کمی ، عالمی مالیاتی اداروں سے ڈالرز کی وصولی اور حکومتی پیپرز میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ سے پاکستانی روپے کی قیمت میں استحکام سے ڈالر کی قیمت کم ہوئی ہے اور گذشتہ پانچ ماہ میں روپے کی قدر میں اضافہ سے ڈالر کی قیمت میں 9 روپے زیادہ کی کمی ہوئی ہے ۔








