وزیر اعظم عمران خان کی 35ویں سارک چا رٹرڈے پر سارک رکن ممالک کی عوام کو مبارکباد

اسلام آباد ۔ 08دسمبر(اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے 35ویں سارک چاٹرڈے پر سارک رکن ممالک کی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے دن دور اندیش رہنماﺅں نے جنوبی ایشیاءکی ترقی کے لئے سارک چارٹر مرتب کیا،آج کا دن خطے سے غربت ، جہالت اور بیماری کے خاتمے کی جانب ہماری توجہ مبذو ل کراتا ہے، پاکستان انفرادی،قومی اور خطے کی ترقی کے علاقائی …

اسلام آباد ۔ 08دسمبر(اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے 35ویں سارک چاٹرڈے پر سارک رکن ممالک کی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے دن دور اندیش رہنماﺅں نے جنوبی ایشیاءکی ترقی کے لئے سارک چارٹر مرتب کیا،آج کا دن خطے سے غربت ، جہالت اور بیماری کے خاتمے کی جانب ہماری توجہ مبذو ل کراتا ہے، پاکستان انفرادی،قومی اور خطے کی ترقی کے علاقائی تعاون کی طاقت پر یقین رکھتا ہے۔ 35ویںسارک چارٹر ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہیقین ہے برابری کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے موثر علاقائی تعاون کے حصول کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ8دسمبر کا وہ دن ہے جب سارک کے رہنماﺅں نے جنوبی ایشیاءکی ترقی اور خوشحالی کے لئے مل جل کر کام کرنے کے عزم سے یہ چارٹر دیا۔یہ دن ہمارے کاندھوں پر عوام کی ذمہ داریوں اور ان کی لیڈروں سے غربت، ناخواندگی، بیماریوں اور ترقی پذیری جیسے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے توقعات کی یاد دلاتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اس امرپربھی یقین رکھتا ہے کہ نتیجہ خیز علاقائی تعاون اسی صورت ممکن ہے کہ جب سارک چارٹر کے تحت برابری اور باہمی احترام کے بنیادی اصولوں پر عمل پیرا ہوا جا ئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے سارک عمل کے اس عزم کا اعادہ اور توقع کرتے ہیں کہ ترقی کے عمل میں مسلسل رخنہ ڈالنے کا سلسلہ ختم کرنا ہوگا۔تاکہ سارک ممالک کی ترقی ، علاقائی تعاون اور مکمل صلاحیتوں سے مستفید ہونے کے لئے آگے بڑھا جا سکے۔ وزیر اعظم نے جنوبی ایشاءکے امن ، ترقی اور خوشحالی کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔

مزید خبریں