برسبین۔08 دسمبر(اے پی پی) برسبین ہیٹ نے ویمنز بگ بیش لیگ کا ٹائٹل جیت لیا، فاتح ٹیم نے فائنل میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو 6 وکٹوں سے ہرایا، بیتھ مونی کو 56 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ اتوار کو ایلن بارڈر فیلڈ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں …
برسبین ہیٹ نے ویمنز بگ بیش لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

مزید خبریں
برسبین۔08 دسمبر(اے پی پی) برسبین ہیٹ نے ویمنز بگ بیش لیگ کا ٹائٹل جیت لیا، فاتح ٹیم نے فائنل میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو 6 وکٹوں سے ہرایا، بیتھ مونی کو 56 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ اتوار کو ایلن بارڈر فیلڈ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے، ایماندا ویلنگٹن نے 55 رنز کی اننگز کھیلی، جیس جونیسن اور جارجیا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں برسبین ہیٹ نے ہدف 18.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، اوپنر بیتھ مونی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 56 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جیس جونیسن نے 33 اور سیمی جونسن نے 27 رنز بنائے۔ بیتھ مونی کی میچ اور سوفی ڈیوائن کو ٹورنامنٹ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔






