اسلام آباد ۔ 8 دسمبر (اے پی پی) پاکستان کے محمد نوح دستگیر بٹ اور ہنزلہ دستگیربٹ نے سائوتھ ایشین گیمز کے ویٹ لفٹنگ ایونٹ میں اپنی اپنی کیٹگریز میں سونے کے تمغے جیت لئے۔ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جاری سائوتھ ایشین گیمز کے ویٹ لفٹنگ کے ایونٹ میں پاکستان کے محمد نوح دستگیربٹ پلس 109 کلوگرام اور ہنزلہ دستگیربٹ نے 109 کلوگرام ویٹ کیٹگریز کے مقابلوں میں گولڈمیڈلزجیت …
سائوتھ ایشین گیمز، محمد نوح دستگیر بٹ اور ہنزلہ دستگیربٹ نے ویٹ لفٹنگ میں سونے کے تمغے جیت لئے
اسلام آباد ۔ 8 دسمبر (اے پی پی) پاکستان کے محمد نوح دستگیر بٹ اور ہنزلہ دستگیربٹ نے سائوتھ ایشین گیمز کے ویٹ لفٹنگ ایونٹ میں اپنی اپنی کیٹگریز میں سونے کے تمغے جیت لئے۔ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جاری سائوتھ ایشین گیمز کے ویٹ لفٹنگ کے ایونٹ میں پاکستان کے محمد نوح دستگیربٹ پلس 109 کلوگرام اور ہنزلہ دستگیربٹ نے 109 کلوگرام ویٹ کیٹگریز کے مقابلوں میں گولڈمیڈلزجیت لئے۔ اس سے قبل طلحہ طالب 73 کلوگرام اور حیدر علی 81 کلوگرام ویٹ میں سونے کے تمغے حاصل کر چکے ہیں جبکہ ابو سفیان 67 کلوگرام ویٹ میں چاندی اور صائمہ شہزاد نے 55 کلوگرام ویٹ کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم پیر کو لاہور پہنچے گی اور پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے عہدیدار علامہ اقبال ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کرینگے۔ سائوتھ ایشین گیمز میں سات ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں پاکستان، بھارت، نیپال، بھوٹان، مالدیپ، سری لنکا اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔ سائوتھ ایشین گیمز 10 دسمبر تک جاری رہے گی۔









