اسلام آباد ۔ 8 دسمبر (اے پی پی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ کشمیر میں مذہبی معاملات پر بھارت نے پاپندی عائد کر رکھی ہے،یسین ملک ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے،زندگی میں کامبابی کا واحد راستہ نبیۖ کا بتایا ہوا راستہ ہے،معاشرے میں خواتین کا کردار بہت ضروری ہے۔اتوار کواسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر …
کشمیر میں مذہبی معاملات پر بھارت نے پاپندی عائد کر رکھی ہے، مشعال ملک

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 دسمبر (اے پی پی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ کشمیر میں مذہبی معاملات پر بھارت نے پاپندی عائد کر رکھی ہے،یسین ملک ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے،زندگی میں کامبابی کا واحد راستہ نبیۖ کا بتایا ہوا راستہ ہے،معاشرے میں خواتین کا کردار بہت ضروری ہے۔اتوار کواسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر میں پچھلے 70 سالوں سے قیامت برپا ہے ،کشمیر میں آواز سننے والا نہ میڈیا ہے اور نہ کوئی مسیحا،کشمیری اپنے گھر سے نہا کر نکلتے ہیںکہ کب آندھی گولی کا نشان بن جائے،یسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ زندگی میں کامبابی کا واحد راستہ نبیۖ کا بتایا ہوا راستہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں خواتین کا کردار بہت ضروری ہے،گھر بنانے سے ملک بنانے تک خواتین کا کردار ہمیشہ سے رہا ۔انہوں نے کہا کہکشمیر میں مذہبی معاملات پر بھارت نے پاپندی عائد کر رکھی ہے ،کشمیری مساجد میں نماز بھی نہیں ادا کر سکتے،کشمیر میں میلاد مصطفیۖ کی محفل کی بھی اجازت نہیں۔








