پاکستان کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی اقدام کو مسترد کرتا ہے، کشمیر میں انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں، وفاقی وزیراسد عمر کا سیمنار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی اقدام کو مسترد کرتا ہے، کشمیر میں انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں ، ہمیں پہلے انسانی بنیادوں پر اس مسئلے کو حل کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں انسانی حقوق کی ڈپلومیسی کے حوالے …

اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی اقدام کو مسترد کرتا ہے، کشمیر میں انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں ، ہمیں پہلے انسانی بنیادوں پر اس مسئلے کو حل کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں انسانی حقوق کی ڈپلومیسی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر پر بھارت کے اس غیر قانونی اقدام کو مسترد کرتا ہے۔ کشمیر میں انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں ، ہمیں پہلے انسانی بنیادوں پر اس مسئلے کو حل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا آئین اور مذہب دونوں ہمیں انسانی حقوق کے تحفظ کی تلقین کرتے ہیں۔ کسی علاقے کے عوام کو ہمیشہ کے لیے کرفیو اور جبرواستبداد کی کارروائیوں کے ذریعے دبایا نہیں جاسکتا۔ اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں انسانی حقوق کے معاملات کو اورزیادہ اجاگرکرنے کی اشد ضرورت ہے۔ آبادی کے زیادہ پسے ہوئے طبقوں کو بااختیاربنانے اوران کے مسائل کو حکومتی ترجیحات میں شامل کرنے کے لیے موجودہ حکومت ہر ممکن لائحہ عمل اپنا رہی ہے۔

مزید خبریں