پی ایم ای ایکس کموڈیٹی انڈیکس 4,305کی سطح پر بند

کراچی۔ 9 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) کموڈیٹی انڈیکس 4,305کی سطح پر بند ہوا۔ پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 6.621 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 8,663 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.570 بلین روپے رہی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی …

کراچی۔ 9 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) کموڈیٹی انڈیکس 4,305کی سطح پر بند ہوا۔ پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 6.621 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 8,663 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.570 بلین روپے رہی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.346 بلین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 726.930 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 665.798 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 298.126 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 291.184 ملین روپے، برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 256.896 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 206.140 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 134.785 ملین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 57.498 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 38.883 ملین روپے اور پیلیڈیم کے سودوں کی مالیت 28.712 ملین روپے رہی۔ ایگریکلچرل کموڈٹیز میںکاٹن کی 11 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 5.573 ملین روپے تھی۔

مزید خبریں