اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) انٹرنیشنل کمپنی آف دی ریڈ کراس (آئی سی آر سی ) کے زیراہتمام پاکستان آرٹ کونسل اسلام آباد میں سات روزہ تصویری نمائش کا آغاز ہو گیا ہے۔ نمائش کا مقصد آئی سی آر سی کو قیام پاکستان سے اب تک انسانی تحفظ کی سرگرمیوں سے لوگوں کو متعارف کرانا ہے۔ وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے سات روزہ نمائش …
انٹرنیشنل کمپنی آف دی ریڈ کراس کے زیراہتمام پاکستان آرٹ کونسل اسلام آباد میں سات روزہ تصویری نمائش کا آغاز،وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے افتتاح کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) انٹرنیشنل کمپنی آف دی ریڈ کراس (آئی سی آر سی ) کے زیراہتمام پاکستان آرٹ کونسل اسلام آباد میں سات روزہ تصویری نمائش کا آغاز ہو گیا ہے۔ نمائش کا مقصد آئی سی آر سی کو قیام پاکستان سے اب تک انسانی تحفظ کی سرگرمیوں سے لوگوں کو متعارف کرانا ہے۔ وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے سات روزہ نمائش کا افتتاح کیا۔ آئی سی آر سی کے زیر اہتمام ہونے والی تصویری نمائش میں انسانی تحفظ کےلئے کئے گئے ان غیرمعمولی اقدامات کا احاطہ کیاگیا ہے جو ریڈ کراس نے قیام پاکستان کے وقت ہجرت کے دوران ہنگامی حالات، قدرتی آفات، تباہ کن زلزلوں اور سیلاب کے موقع پر انجام دیے ہیں۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ آئی سی آر سی کی پاکستان کے عوام کے ساتھ مستحکم وابستگی کی ایک طویل تاریخ ہے۔ سربراہ آئی سی آر سی پاکستان ڈراگانا کویئچ نے کہا کہ ان کا ادارہ دنیا بھر اپنی خدمات انجام دے رہا ہے جس کا مقصد انسانیت کی خدمت اور مدد ہے۔ ”ہیومنٹی کلکس“ کے عنوان سے ہونے والی اس تصویری نمائش میں پاکستان میں انسانی تحفظ کے حوالہ سے ریڈ کراس کی خدمات اور سرگرمیوں کو نمایاں کیا گیا ہے۔ آئی سی آر سی دنیا کا قدیم انسانی ہمدردی کا ادارہ ہے جو دو صدیوں سے زائد عرصہ سے انسانی خدمت کےلئے کوشاں ہے۔








