اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف مائنس ون ہو چکے، اب شہباز شریف کو اس سے بچنے کے لئے اٹھارہ سوالات کے جواب دینے ہوں گے، میئر اسلام آباد 22 لاکھ آبادی کے مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکے، لندن کے شیشہ سنٹر میں بیٹھ کر پارٹی نہیں چلائی …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف مائنس ون ہو چکے، اب شہباز شریف کو اس سے بچنے کے لئے اٹھارہ سوالات کے جواب دینے ہوں گے، میئر اسلام آباد 22 لاکھ آبادی کے مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکے، لندن کے شیشہ سنٹر میں بیٹھ کر پارٹی نہیں چلائی جا سکتی۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف صادق اور امین نہیں تھے، عدالت سے انہیں سزا ملی ہے اور ان کی بیٹی مریم نواز بھی عدالت سے سزا یافتہ ہیں، یہ ساست میں مائنس ون ہو چکے ہیں، اب شہباز شریف کو مائنس ون سے بچنے کے لئے اٹھارہ سوالات کے جواب دینے ہوں گے، اگر جواب دیدیتے تو درست، ورنہ وہ بھی مائنس ہو جائیں گے۔ علی نواز اعوان نے کہا کہ شریف برادران علاج کے لئے لندن گئے، اب وہاں شیشہ سنٹر میں بیٹھ کر پارٹی کی صدارت کر رہے ہیں، اس طرح سے پارٹی نہیں چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دوسری بڑی پارٹی نے اپنی سیاست کو شیشہ سنٹر تک محدود کر دیا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ ماضی کی جماعتوں نے ملک کی دولت کو بڑی بے دردی سے لوٹا، اب ان کا احتساب شروع ہے، لوٹی ہوئی رقم دینے کے بجائے بیمار بنے بیٹھے ہیں، ایسا نہیں چلے گا، وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت قومی دولت لوٹنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے ایک سال کے دوران کرپشن کے کوئی میگا سکینڈل سامنے نہیں آیا، حکومت ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی 22 لاکھ آبادی کے مسائل حل کرنے میں میئر اسلام آباد مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، وہ شہریوں کو پینے کے پانی کی فراہمی سے لے کر سٹریٹ لائٹس اور اسلام آباد کے کلین اینڈ گرین کرنے میں بھی مکمل ناکام ہو چکے ہیں، میئر اسلام آباد کے ماتحت گیارہ محکمے ہیں اور ان کے اکاﺅنٹ میں 2 ارب روپے پڑے ہیں، وہ اسے اسلام آباد کی عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ نہیں کر رہے۔ علی نواز اعوان نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کے پانی کے مسئلہ کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لئے غازی بروتھا سے پانی لانے کی سوریج لائن کے ٹینڈر ہو چکے ہیں، آئندہ دو سالوں میں اسلام آباد کے پانی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہو جائے گا۔








