پارلیمانی سیکرٹری ریلوے فرخ حبیب کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری ریلوے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملک کی سیاست سے آﺅٹ ہونے والے مائنس ون کی باتیں کر رہے ہیں، ان کی خواہش ہے کہ دوبارہ سیاست میں آئیں، ایسا ممکن نہیں ہے، اپوزیشن لیڈر ملک میں آ کر سیاست کریں، لندن میں پارٹی اجلاس کا کوئی فائدہ نہیں، ملک میں آ کر احتساب کا سامنا کریں، بین الاقوامی …

اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری ریلوے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملک کی سیاست سے آﺅٹ ہونے والے مائنس ون کی باتیں کر رہے ہیں، ان کی خواہش ہے کہ دوبارہ سیاست میں آئیں، ایسا ممکن نہیں ہے، اپوزیشن لیڈر ملک میں آ کر سیاست کریں، لندن میں پارٹی اجلاس کا کوئی فائدہ نہیں، ملک میں آ کر احتساب کا سامنا کریں، بین الاقوامی کرکٹ کی دوبارہ شروعات اور سری لنکا کی ٹیم کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست سے آﺅٹ ہونے والے مائنس ون کی باتیں کر رہے ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ ملک کی سیاست پر دوبارہ نمودار ہوں مگر ایسا ممکن نہیں، عدالت نے انہیں سزا دی ہے، وہ اس طرح کی خواہشات کا اظہار کر کے سیاست میں دوبارہ زندہ ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں برادران سیاست پاکستان کے لئے نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز اپنے والد کی تیمارداری کے لئے لندن جانے کا ارادہ رکھتی ہیں، آج انہوں نے ملک سے باہر جانے کے لئے عدالت میں درخواست دائر کی تھی، جسے مسترد کر دیا گیا ہے، دراصل یہ ملک میں احتساب کا سامنا کرنے سے کترا رہے ہیں کیونکہ انہوں نے قومی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے، اب ان سے ریکوری کا وقت ہے، یہ ملک چھوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستان سے علاج کی غرض سے لندن گئے، اب وہاں پر پارٹی کے اجلاسوں کی صدارت کر رہے ہیں، اب ان کے پلیٹ لیٹس کم نہیں ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی رونقیں دوبارہ بحال کرنے پر سری لنکن ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ سارے ملک کے لئے اعزاز کی بات ہے، ہم سری لنکا کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور پاکستان آنے پر ان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

مزید خبریں