وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل سیّد ذوالفقار عباس بخاری کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) مختلف ممالک کی جیلوں میں قید 4637 پاکستانی وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل سیّد ذوالفقار عباس بخاری نے پیر کو ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی کاوشوں سے گذشتہ ایک سال کے دوران 4637 پاکستانی جو مختلف ممالک کی جیلوں میں …

اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) مختلف ممالک کی جیلوں میں قید 4637 پاکستانی وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل سیّد ذوالفقار عباس بخاری نے پیر کو ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی کاوشوں سے گذشتہ ایک سال کے دوران 4637 پاکستانی جو مختلف ممالک کی جیلوں میں قید تھے اپنے گھروں کو واپس آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جیلوں سے 3400 پاکستانیوں کو پاکستان بھیجا گیا ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ ستمبر 2018ءسے ستمبر 2019ءکے دوران سعودی عرب سے 1594 قیدی جبکہ یو اے ای سے 1873 قیدی پاکستان آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور یو اے ای کے علاوہ قطر کی جیل میں قید 53 پاکستانی بھی اپنے وطن پہنچ چکے ہیں۔

مزید خبریں