اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق مخدوم خسرو بختیار نے پاکستان ایگریکلچرل سٹوریج اینڈ سپلائز کارپوریشن (پاسکو) کو ہدایت کی ہے کہ سندھ کیلئے 50 ہزار ٹن گندم فوری ریلیز کی جائے۔ پیر کو پاسکو سے سندھ اور خیبرپختونخوا کی فلور ملز کو گندم کی فراہمی کے حوالہ سے یہاں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا …
وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کی زیرصدارت پاسکو سے سندھ اور خیبرپختونخوا کی فلور ملز کو گندم کی فراہمی کے حوالہ سے اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق مخدوم خسرو بختیار نے پاکستان ایگریکلچرل سٹوریج اینڈ سپلائز کارپوریشن (پاسکو) کو ہدایت کی ہے کہ سندھ کیلئے 50 ہزار ٹن گندم فوری ریلیز کی جائے۔ پیر کو پاسکو سے سندھ اور خیبرپختونخوا کی فلور ملز کو گندم کی فراہمی کے حوالہ سے یہاں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ آٹے اور اس کی مصنوعات کی رسد کو یقینی بنانے کیلئے سندھ اور خیبرپختونخوا کی فلور ملز کو گندم کی فراہمی یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں سندھ اور خیبرپختونخوا کے سیکرٹریز خوراک، پاسکو کے منیجنگ ڈائریکٹر، پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان اور پنجاب اور سندھ سمیت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی وزارت کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ پاسکو اور سندھ حکومت کے درمیان تین لاکھ ٹن گندم کی ریلیز کے حوالہ سے مفاہمت کی یادداشت پر رواں ہفتے دستخط کئے جائیں گے۔ انہوں نے سندھ اور خیبرپختونخوا صوبوں کیلئے 50 ہزار ٹن گندم کی فوری ریلیز کی ہدایت کی۔ واضح رہے کہ پاسکو کی جانب سے سندھ اور خیبرپختونخوا کیلئے گندم کی فراہمی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور سندھ کیلئے گندم کی فراہمی کا عمل (آج) منگل سے شروع کر دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے صوبوں میں گندم کی بروقت اور مسلسل فراہمی کے حوالہ سے پاسکو، سندھ، خیبرپختونخوا کے خوراک کے محکموں، پی ایف ایم اے کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی جس کی سربراہی قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی وزارت کے سیکرٹری کریں گے۔








