ان ہاﺅس تبدیلی کی باتیں بے بنیاد ہیں،فیصل واوڈا

اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ان ہاﺅس تبدیلی کی باتیں بے بنیاد ہیں، ایسی خبریں اپوزیشن کی خواہشات ہیں جو کسی صورت میں پوری نہیں ہوں گی۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ذاتی نہیں لڑائی ہے، …

اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ان ہاﺅس تبدیلی کی باتیں بے بنیاد ہیں، ایسی خبریں اپوزیشن کی خواہشات ہیں جو کسی صورت میں پوری نہیں ہوں گی۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ذاتی نہیں لڑائی ہے، لندن میں ان کے گھر کے باہر جو احتجاج کیا گیا ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے گھر کے باہر احتجاج سے پاکستان تحریک انصاف کے ووٹرز اور سپورٹرز کا کوئی واسطہ نہیں ہے اور ہم ایسے طریقہ کار کی کبھی حمایت نہیں کریں گے۔

مزید خبریں