اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2019-20ءمیں جولائی تا اکتوبر کے دوران فٹ بالز کی برآمدات میں 43.43 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ءمیں جولائی تا اکتوبر کے دوران 6ہزار 925 ملین روپے مالیت کے فٹ بالز برآمد کئے گئے جبکہ رواں مالی سال 2019-20ءکے اسی عرصہ کے دوران فٹ …
رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر کے دوران فٹ بالز کی برآمدات میں 43.43 فیصد کا اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2019-20ءمیں جولائی تا اکتوبر کے دوران فٹ بالز کی برآمدات میں 43.43 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ءمیں جولائی تا اکتوبر کے دوران 6ہزار 925 ملین روپے مالیت کے فٹ بالز برآمد کئے گئے جبکہ رواں مالی سال 2019-20ءکے اسی عرصہ کے دوران فٹ بالز کی برآمدات 9ہزار 29 ملین تک بڑھ گئیں ۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2018-19ءکے پہلے 4 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2019-20ءکے اسی عرصہ کے دوران فٹ بالز کی برآمدات 2ہزار 734ملین یعنی 43.43 فیصدکا اضافہ ہوا ہے ۔








